پنجاب :عوام دوست حکومت

پنجاب :عوام دوست حکومت
 پنجاب :عوام دوست حکومت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آپ جہاں بھی جائیں گے آپ کو تنقیدکرنے والے ضرور نظر آئیں گے اور یہ بھی سچ ہے کہ جوتنقید کرتے ہیں وہ انے گریبان میں نہیں جھانکتے ۔ یہی حال ہمارے ملک میں کچھ ایسے ناقدین کا ہے جن کا تنقید کئے بغیر گزارا نہیں ہوتاجو بھی حکومت اقتداد میں آتی ہے اس کے کچھ بنیادی مقاصد اور اصول ہواکرتے ہیں جو عوام کی فلاح وبہبود سے متعلق ہوتے ہیں ۔ کامیاب حکومت وہی ہوتی ہے جس کے رعایا اس سے خوش ہوا۔ اس حوالے سے اہل پنجاب خاصے خوش قسمت ہیں کہ ان کو شہباز شریف کی صورت میں ایسی قیادت ملی ہے جو عوام کی فلاح کے شب وروزکوشاں ہے۔عوام کی بھلائی ،فلاح اور خوش حالی کے جتنا کام یہ عظیم لیڈر کررہاہے اتنی محنت سے عوامی فلاح کا کام کسی اور نے نہیں کیا یہ وجہ ہے کہ پنجاب کی عوام نے بھاری اکثریت سے ووٹ کی طاقت استعمال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نامزد کیا اور یہ جیت اس بات کا منہ بولتاثبوت ہے کہ عوام اس قدرباشعور ہوچکے ہین کہ جمہوریت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اعلیٰ قیادتوں کو منتخب کرسکیں کیونکہ خادم اعلیٰ ہی درحقیقت وہ مخلص او رمحب الوطن لیڈر ہیں جن کا ویژن حقوق کی فراہمی اور فلاح ہے۔چاہے وہ کسان ہوں مزدورملازمین ہوں یاسڑک پرچلنے والا عام آدمی ہوکوئی بھی اپنے حق سے محروم نہیں رہتا۔


تنقید کرنے والوں کایہ کہنا ہے کہ صرف سڑکوں کی جال بچھانے دینے یا میٹروبس چلادینے سے عوام کی ضرویات پوری نہیں ہوتی ہیں میں ان تنقید کرنیوالوں کو بتادوں کہ اپنے دماغ کی بندکھڑکیوں کوکھولیں تاکہ ان میں سوچنے کی صلاحیت پیداہو۔پنجاب حکومت نے صرف سڑکوں کے جال نہیں بچھائے بلکہ بے گھروں کو گھردئیے ہیں ۔ حکومت پنجاب نے آشیانہ ہاوسنگ سکیم کے ذریعے بے گھروں کوآشیانے دئیے جس کے ذریعے ان بے گھر لوگوں کو جینے کی ایک امید ملی۔ بغیرچھت کے انسان اور بے سہار اہوتاہے ان رہائشی سہولیات کی فراہمی نے بے آسرالوگوں کی زیست کوسہل کردیاہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بے روزگاری کے تدراک کیلئے صوبائی سطح پر خود روزگارسکیم کا اجراء کیا۔ اب تک حکومت پنجاب اس سکیم کے تحت 3 سال کے 9 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کرچکی ہے جس سے 5 لاکھ خاندان مستفید ہورہے ہیں ۔ خود روزگارسکیم کے ساتھ ساتھ خادم اعلیٰ پنجاب نے اپنا روزگارسکیم کا آغاز کیاجس سے 50 ہزارگاڑیاں نہایت شفاف اورکمپیوٹر ائزڈقرعہ اندازی کے ذریعے میرٹ پر بے روزگارنوجوانوں کو دی گئی ۔


اپنا روزگارسکیم سے اب تک بہت سے خاندان مستفید ہورہے ہیں ۔ پنجاب حکومت نے اب عوام کی بھلائی کے لئے بہت کام کیاہے اور یہ کام ابھی بھی پوری آب وتاب سے جاری وساری ہے خادم اعلیٰ پنجاب ہرحال میں لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سرگرداہیں ۔ مخالفین یہ بھی سوچیں کہ کسی حکومت نے عوام کی خوشحالی ،صحت اور تعلیم کے اتنے ترقیاتی منصوبے بے متعارف نہیں کروائے جتنے پنجاب حکومت متعارف کرواچکے ہے اور یہ منصوبے بلاتعطل تکمیل کے مراحل کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں۔اس لئے عوام نے پنجاب حکومت کا انتخاب ہے اور یہ انتخاب اس بات کی گواہی اور منہ بولتاثبوت ہے کہ پنجاب حکومت حقیقت میں عوام دوست ہے اور ایک عوام دوست حکومت ہی لوگوں کے بہترمستقبل کی ضامن ہوتی ہے۔خداکر ے پنجاب کی تمام کاوشیں اور تمام ترقیاتی منصوبے اسی طرح ترقی اور کامیابی کے سفر پر گامزن رہیں (آمین)

مزید :

کالم -