خیبر ایجنسی میں شادی کی تقریب کے دوران دستی بم حملہ،دس افراد زخمی
خیبر ایجنسی(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود غنڈی میں میں شادی کی تقریب میں دستی بم حملے سے د س افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب لال زادہ آفریدی کے گھر میں جاری تھی کہ نامعلوم افراد گھر میں دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس کے باعث دس افراد شدید زخمی ہو گئے ،تمام زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں 4افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے شروع کر دیئے ہیں جبکہ نامعلوم افراد کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے ۔

