بحریہ ٹا ؤ ن ،پہلے جدید ترین گولڈ کلاس 3D سنیما کا افتتاح

بحریہ ٹا ؤ ن ،پہلے جدید ترین گولڈ کلاس 3D سنیما کا افتتاح

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بحریہ ٹاون کراچی نے سپر ہائی وے پر پہلے جدید ترین گولڈ کلاس سنیما سینے گولڈ پلیکس کا افتتا ح گزشتہ روز کردیا۔ افتتاحی تقریب میں بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین، بیگم ملک ریاض ، علی ریاض سمیت دیگر معززین شہر موجود تھے۔ سینے گولڈ پلیکس میں پلاٹینم،گولڈ اور ریڈ جدید پروجیکٹر زسمیت چار ہارکنیس سلور اسکرین جبکہ چاروں طرف ڈیجیٹل کیو ایس سی 7.1ساؤنڈ سسٹم اور سیکیورٹی الارم جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔سنیما کی خوبصورتی میں اضافہ کے کئے وی وی آئی پی بوکس، ڈیزائنرز صوفہ اور آرام دہ سیٹس مزین کی گئی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں نادیہ حسین، صدف حمید، جاوید شیخ، امینہ شیخ، عائشہ عمر، سنیتا مارشل، زارہ عابد، جویریہ حنیف، فراز فاروقی، حماد فاروقی، ایاز خان، رائد عالم، نمرہ خان،ڈاکٹر رانا آصف، جویریہ عباسی اور دیگر موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...