نائیجرین فورسزکا آپریشن،بوکوحرام کے 200سے زائد جنگجو گرفتار

نائیجرین فورسزکا آپریشن،بوکوحرام کے 200سے زائد جنگجو گرفتار
نائیجرین فورسزکا آپریشن،بوکوحرام کے 200سے زائد جنگجو گرفتار

  



میڈوگوری(این این آئی)نائیجریا میں فوجی حکام نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے فوجیوں نے انتہاپسند گروپ بوکوحرام سے منسلک 400 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے: انڈونیشی علماء کا مطالبہ

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرنل اونیما نوچوکو نے کہا کہ 2 ہفتوں تک جاری اس آپریشن میں ہونے والی یہ گرفتاریاں شمال مشرقی نائیجریا میں حالیہ مہینوں کے دوران بوکوحرام کے جنگجوؤں کی سب سے زیادہ گرفتاریاں ہیں۔اس مہم کے دوران شورش پسندوں کے ٹھکانوں کو ہدف بنا کر فضائی اور زمینی کارروائیاں کی گئیں۔کرنل نوچوکو نے بتایا کہ فوج نے بوکو حرام کے 167 جنگجو، 67 عورتیں اور 173 بچے پکڑے ہیں۔ عورتیں اور بچے شورش پسندوں کے خاندان کے افراد ہیں۔ عورتوں اور بچوں کوتفتیش کے بعد بے گھر افراد کیمپوں کے عہدے داروں کے حوالے کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شورش زدہ علاقے میں ایک اور کارروائی کے دوران مزید 57 عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا۔بوکو حرام پر الزام ہے کہ اس گروپ نے گذشتہ 8 سال کی شورش کے دوران 20 ہزار کو ہلاک کیاہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...