فیصل آباد ایکسپو مارچ میں لاہور ایکسپو سنٹر میں منعقد کی جائے گی

فیصل آباد ایکسپو مارچ میں لاہور ایکسپو سنٹر میں منعقد کی جائے گی

  



فیصل آباد (بیورورپورٹ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام میڈ ان فیصل آباد ایکسپو مارچ کے مہینے میں لاہور ایکسپو سنٹر میں منعقد کی جائے گی۔ یہ بات فیصل آباد چیمبرکے صدر شبیر حسین چاولہ نے اس ایکسپو بارے قائمہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ اس ایکسپو کا مقصد فیصل آباد کی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرواناہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی خریداروں کی ایک بڑی تعداد فیصل آباد آنے سے اجتناب کرتی ہے کیونکہ یہاں عالمی سطح کا ایکسپو سنٹر موجود نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہا ابتدائی طور پر میڈ ان فیصل آباد 23 سے 26مارچ تک منعقد ہو گی جس کیلئے بکنگ کروا لی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک کا ایک بہت بڑا میڈیا گروپ اس میں ہمارا پارٹنر ہو گا۔کمیٹی کے چیئرمین احتشام جاوید نے بتایا کہ اس ایکسپو میں فیصل آباد کے چھوٹے اور بڑے تمام قسم کے صنعتکار اپنی مصنوعات کی نمائش کر سکیں گے۔اس نمائش میں لگائے گئے اسٹالوں کو برآمد کنندگان، مقامی ٹیکسٹائل، پینٹ ، ٹریول اینڈ ٹورازم، کیمیکلز کھانے والے تیل اور دودھ ، رئیل اسٹیٹ،سوپ ،سروسز ، بنکس، زرعی انجینئرنگ ، ٹیکسٹائل انجینئرنگ ، لائٹ انجینئرنگ ، جیولری اور پولٹر ی انڈسٹری میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ان شعبوں کیلئے مختص اسٹالوں کی مارکیٹنگ کیلئے مختلف ممبران کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔شبیر حسین چاولہ نے بتا یا کہ اس ایکسپو کے افتتاح کیلئے وزیر اعلی پنجاب کو دعوت دی جائے گی جبکہ اس میں وفاقی وزراء سمیت اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی سفیروں کو بھی شرکت کی دعوت دیجائے گی ۔

اس اجلاس میں انجینئر رضوان اشرف ، خواجہ نوید ، سہیل بن رشید ،رانا سکنداعظم خاں،حاجی محمدامین سمیت دیگر ممبروں نے بھی شرکت کی۔

مزید : کامرس


loading...