خیبرپختونخوا میں گیس اور تیل کے متوقع ذخائر کی تلاش کیلئے سرگرمیاں تیز

خیبرپختونخوا میں گیس اور تیل کے متوقع ذخائر کی تلاش کیلئے سرگرمیاں تیز

  



اسلام آباد (اے پی پی) تیل وگیس کی تلاش اورپیداواردینے والی کمپنیوں نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ٹریلین کیوبک فٹ گیس اور500 ملین بیرل تیل کے متوقع ذخائر کی تلاش اوردریافت کیلئے سرگرمیاں تیزکردی ہیں۔سرکاری ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کوبتایاکہ خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں بالخصوص کوہاٹ بیسن میں اوجی ڈی سی ایل اورمول کی جانب سے کامیاب دریافتوں کے بعد تیل وگیس کی تلاش اورپیداواردینے والی کمپنیوں نے یہاں اپنی توجہ مرکوزکرلی ہے،ان علاقوں میں تیل اورگیس کے وسیع ذخائر کاامکان ہے جنہیں تلاش اوردریافت کرکے ملک میں تیل وگیس کی ضروریات کو پوراکرنے کیلئے استعمال میں لایا جاسکتاہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ 17برسوں میں اوجی ڈی سی ایل اورمول نے خیبرپختونخواکے مختلف آئل فیلڈز سے وسیع مقدارمیں تیل اورگیس کی پیداوارحاصل کی ہے، اس عرصہ میں دونوں کمپنیوں نے 8کروڑ99 لاکھ 98 ہزار250 بیرل خام تیل اور8کروڑ72 لاکھ17ہزار244 ملین کیوبک فٹ گیس کی پیداوارحاصل کی۔اوجی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ کے چندافیلڈ سے ایک کروڑ55 لاکھ 67 ہزار543 بیرل خام تیل، 2کروڑ 96 لاکھ 26 ہزار201 ملین کیوبک فٹ گیس اور43ہزار671 میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوارحاصل کی۔ضلع کرک کے نشپہ فیلڈ سے اوجی ڈی سی ایل نے 3کروڑ84 لاکھ7ہزار733بیرل خام تیل اور11کروڑ46لاکھ 54 ہزار724ملین کیوبک فٹ گیس کی پیداوارحاصل کی۔

اسی طرح شکردرہ ،شیخان اوردیگرفیلڈز سے بھی کافی مقدارمیں تیل وگیس کی پیداوارحاصل کی گئی ہے۔

مزید : کامرس


loading...