5برسوں میں پورٹ قاسم اتھارٹی اورکراچی پورٹ ٹرسٹ کو 55118ملین روپے کی آمدن

5برسوں میں پورٹ قاسم اتھارٹی اورکراچی پورٹ ٹرسٹ کو 55118ملین روپے کی آمدن

  



اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پورٹ قاسم اتھارٹی(پی کیواے) اورکراچی پورٹ ٹرسٹ نے 55118ملین روپے کا مجموعی ریونیوحاصل کیا۔وزارت میری ٹائم افئیرزکے ذرائع کے مطابق جون 2013سے لیکراکتوبر2017کے اختتام تک پورٹ قاسم اتھارٹی(پی کیواے) نے مجموعی طورپر 47658ملین روپے کا ریونیوحاصل کیا۔اس عرصہ کے دوران پورٹ قاسم اتھارٹی کا آپریشنل ریونیو35573ملین روپے، صنعتی ریونیو6197ملین، دیگر6088ملین اورمجموعی ریونیوکا حجم 47658ملین روپے رہا۔ذرائع کے مطابق جون 2013سے لیکراکتوبر2017کے اختتام تک کراچی پورٹ ٹرسٹ کامجموعی ریونیو7460ملین روپے رہا۔اس عرصہ میں کارگوہینڈلنگ سے 3216ملین روپے،کارگوسٹوریج سے722ملین روپے، جہازوں کی نقل وحرکت وخدمات سے 2800 ملین روپے اورپراپرٹی منیجمنٹ سے 722ملین روپے کا ریونیوحاصل کیا گیا۔

مزید : کامرس


loading...