نومبر کے دوران چین کی قدرتی گیس کی پیداوار میں 3 فیصد اضافہ

نومبر کے دوران چین کی قدرتی گیس کی پیداوار میں 3 فیصد اضافہ

  



بیجنگ( آن لائن)چین نے کہا ہے کہ نومبر کے دوران اس کی قدرتی گیس کی پیداوار 3 فیصد اضافے کے ساتھ 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی جس کی وجہ سرد موسم کے باعث اضافی طلب کی وجہ سے پیداواری سرگرمیوں میں تیزی ہے۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی حالیہ رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران قدرتی گیس کی پیداوار 12.6 ارب مکعب میٹر رہی جو اکتوبر کی پیداوار 12.4 ارب مکعب فٹ سے 3 فیصد زیادہ اور مارچ کے بعد سب سے زیادہ پیداوار ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے نومبر تک گیس کی کل پیداوار 133.8 ارب مکعب فٹ رہی جبکہ 2016 ء4 (مکمل سال) کے دوران 136.8 ارب مکعب فٹ رہی تھی۔نومبر کے دوران چین میں خام تیل کی پیداوار بھی بڑھ کر 49.43 ملین ٹن رہی۔#

Ba

مزید : کامرس


loading...