موسمی تبدیلیوں کو برداشت کرنیوالی کپاس کی نئی اقسام پر کام شروع

موسمی تبدیلیوں کو برداشت کرنیوالی کپاس کی نئی اقسام پر کام شروع

  



لاہور( این این آئی )محکمہ زراعت نے کپاس کی سنڈیوں، پتا مروڑ وائرس اور جڑی بوٹیوں کے خلاف قوت مدافعت اور موسمی تبدیلیوں کو برداشت کرنے والی کپاس کی نئی اقسام تیار کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ۔اس منصوبے کے تحت بائیوٹیکنالوجی لیبارٹری اور ٹرانسفارمیشن سسٹم قائم کیا جائے گا ۔ اس منصوبہ کا نام کمیشنڈ ریسرچ فار ڈویلپمنٹ آف کاٹن سیڈرکھا گیا ہے جس پر کل 363.000ملین روپے لاگت آئے گی ۔ یہ پانچ سالہ منصوبہ 2022میں مکمل ہو گا۔ مالی سال 2017-18میں اس منصوبہ پر 100.000 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے ۔ یہ منصوبہ پنجاب کے جن اضلاع میں موثر ہو گا ان میں فیصل آباد ، ملتان ، وہاڑی، ساہیوال، بہاول پور اور رحیم یار خان شامل ہیں۔اس منصوبہ سے زیادہ پیداوار اور اعلیٰ کوالٹی کی اقسام کی تیاری میں مدد ملے گی اور فی ایکڑ پیداواری لاگت کم ہو گی ۔

مزید : کامرس