افسران زرعی ترقیاتی اہداف کا مقررہ مدت میں حصول یقینی بنائیں، محمدمحمود

افسران زرعی ترقیاتی اہداف کا مقررہ مدت میں حصول یقینی بنائیں، محمدمحمود

  



فیصل آباد(آن لائن)سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ محکمہ کے افسران زرعی ترقیاتی منصوبہ جات کے اہداف کا مقررہ مدت میں حصول یقینی بنائیں۔ زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کسان کی خدمت ہے ۔ مقرر کیے گئے اہداف حاصل کیے بغیر زرعی ترقی ممکن نہیں۔ حکومتی کسان دوست منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل ہماری ذمہ داری ہے ۔ فرائض میں غفلت کی گنجائش نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ زرعی مداخل کی کوالٹی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ زرعی فیلڈ سٹاف کسانوں کی ہر ممکن رہنمائی کریں اور کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ،کسانوں کو محکمہ زراعت کے منصوبوں بار ے آگاہی فراہم کی جائے، انہوں نے کہا کہ ہمارے مذہب میں بھی انسانیت کی خدمت کرنے کی تاکید کی گئی ہے اور کسان گردش لیل و نہار سے بے خبر ہو کر پوری انسانیت کے لیے غذا کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ خادم پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے کسا نوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تاریخی منصوبے شروع کئے ہیں ،ان منصوبوں کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہورہے ہیں ،کسان کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جارہا ہے تاکہ وہ کم محنت سے زیادہ منافع کماسکے ، جدید مشینری کے فروغ کے لئے صوبہ بھر میں ہائی ٹیک میکا نزیشن سروس سینٹر قائم کئے جارہے ہیں ، کسان کار وشن مستقبل ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ، کسان کی ترقی دراصل ہماری ترقی ہے۔

مزید : کامرس