آل پاکستان ویمن چیمبرز صدورکانفرنس آج راولپنڈی میں ہو گی

آل پاکستان ویمن چیمبرز صدورکانفرنس آج راولپنڈی میں ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام آل پاکستان ویمن چیمبرز صدورکانفرنس (آج) 18دسمبر کوراولپنڈی میں ہو گی۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ویمن انٹر پرینیورز کو درپیش مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لیے کوششیں تیز کرنا ہے تاکہ وہ قومی دھارے میں شامل ہو کر ملکی معشیت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ راولپنڈی چیمبر کے صدر زاہد لطیف خان نے بتایاکہ دو روزہ سمٹ میں پاکستان بھر سے ویمن چیمبرز کی صدور اور نمائندہ خواتین شرکت کریں گی ۔انہوں نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی چیمبر ان تمام خواتین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے تاکہ وہ باہمی رابطوں کو بہتر بنا سکیں اور خواتین کو انٹر پرنیورشپ اور کاروبار کی طرف راغب کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین ہماری ملکی آبادی کا 51فی صد ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو قومی دھارے میں لایا جائے پڑوسی ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی خواتین کا جی ڈی پی میں حصہ نہایت کم ہے۔

مزید :

کامرس -