زندہ مرغیوں کی برآمدات میں 84 ‘ گوشت میں 95 فیصد اضافہ

زندہ مرغیوں کی برآمدات میں 84 ‘ گوشت میں 95 فیصد اضافہ

  



اسلام آباد (این این آئی)گذشتہ مالی سال 2016-17ء کے دوران پولٹری (مرغیوں) کی برآمدات میں 84 فیصد جبکہ مرغیوں کے گوشت کی برآمدات میں 95 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ٗ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2015-16ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال کے دوران زندہ مرغیوں کی قومی برآمدات کا حجم 3.5 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جو اس سے گذشتہ مالی سال کے دوران 1.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا

ٗ اس طرح گذشتہ مالی سال کے دوران زندہ مرغیوں کی مجموعی برآمدات میں 84.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ٗ ٹی ڈی اے پی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2016-17ء کے دوران پولٹری کے گوشت کی ملکی برآمدات کا حجم اس سے گذشتہ مالی سال کی برآمدات 2.3 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 4.5 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ٗاس طرح پولٹری کے گوشت کی برآمدات میں95.65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پولٹری کی صنعت کا شمار تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں ہوتا ہے جو نہ صرف گوشت کی مقامی ضروریات پوری کرنے کیساتھ برآمدات کے فروغ سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے جبکہ صنعت سے لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزید : کامرس


loading...