سٹیٹ بنک طالب علموں کو بنیادی مالیاتی تعلیم کی فراہمی کا منصوبہ شروع کریگا

سٹیٹ بنک طالب علموں کو بنیادی مالیاتی تعلیم کی فراہمی کا منصوبہ شروع کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی)سٹیٹ بنک نے 16لاکھ طالب علموں کوبنیادی مالیاتی تعلیم کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس منصوبے کا آغاز 2018میں ہوگا اور یہ 2023تک جاری رہے گا۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کا ذیلی ادارہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بنکنگ و فنانس اسلام آباد قوم کے نوجوانوں کے لئے قومی مالیاتی خواندگی پروگرام شروع کر رہا ہے، اس پر وگرام کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں اور سکول جانے والے بچوں کو بنیادی مالیاتی تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی مالیاتی معاملات سمجھنے اور رقوم کو سنبھالنے کی صلاحتیں مضبوط ہو سکیں،اس پروگرام کے تحت آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور ملک بھر کے 45اضلاع میں عمر کے تین گروپس کی شکل میں 9سال سے 29سال کے طالب علموں کو بنیادی مالیاتی تعلیم فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں مالیاتی معاملات سمجھنے میں آسانی ہو اور ان کی اپنی رقوم کو سنبھالنے کی صلاحتیں مضبوط ہو سکیں۔

مزید :

کامرس -