سی پیک سے استفادہ کرنے کیلئے استعداد بڑھانے کے منصوبوں کا آغاز وزیر اعلیٰ کے وژن کا عکاس ہے ‘ ٹریڈرز ونگ

سی پیک سے استفادہ کرنے کیلئے استعداد بڑھانے کے منصوبوں کا آغاز وزیر اعلیٰ کے ...

  



لاہور (آن لائن)مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے ڈپٹی پریذیڈنٹ میاں عثمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے نہ صرف بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پایا ہے بلکہ مستقبل کی ضروریات کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں ، پنجاب حکومت نے اقتصادی راہداری منصوبوں سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے اپنی استعداد بڑھانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں جو وزیر اعلیٰ کے وژن کا عکاس ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزی دفتر میں تاجر وں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے انفراسٹر اکچر سمیت دیگر شعبوں میں پیشگی کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اس طرف عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

دوسرے صوبے بھی پنجاب کی طرز پر پیشگی منصوبے شروع کریں تاکہ سی پیک سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے ۔ میاں عثمان نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے سے معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے اور انشااللہ اس کی رفتار میں دن بدن اضافہ ہوگا جس کے مجموعی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید : کامرس


loading...