اقبال ٹاؤن ، 25ہزار مقامات کی چیکنگ ، 36مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

اقبال ٹاؤن ، 25ہزار مقامات کی چیکنگ ، 36مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

  



لاہور(جنر ل رپورٹر)ڈپٹی چیف آفیسرحارث جلیل نے ایڈمنسٹریشن اقبال ٹا ؤ ن زون کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ہدایت پرا قبال ٹا ؤن زون کے تمام سکولوں میں ڈینگی کے حوالے سے طلباء میں آگاہی مہم جاری ہے۔جس کے خا طر خواہ نتائج برا آمد ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ا قبال ٹا ؤن زون کی یونین کونسلوں میں21667 انڈور سپاٹس اور جبکہ 3775آؤٹ ڈور مقامات اور13984کنٹینرز کوبھی چیک کیا گیا۔ اس دوران36 مقامات پر لاروا پایا گیا جس کو فوری تلف کر دیا گیا۔زون بھر میں صفائی کے انتظامات کو فوقیت دی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے ۔ جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹونے کہا کہ صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے۔ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہاؤسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میں معائنہ کر کے رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جا رہی ہے۔ ٹاؤن بھر میں ڈینگی کو موسم کی بدلتی کیفیات پر تیزی سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اور سپیشل برانچ کے افسران کی عدم دلچسپی اور مسلسل غیر حاضری کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف متعلقہ محکموں کو سخت کاروائی کی ہدایت کی۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تما م یونین کونسلیں اپنے اپنے علا قوں میں واقع قبرستانوں میں صفائی انتظامات کی متواتر چیکنگ کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...