تحریک انصاف لاہور کے صدرکی پارٹی عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب

تحریک انصاف لاہور کے صدرکی پارٹی عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف لاہور کے ماڈل ٹاؤن دفتر میں صدر لاہور ولید اقبال کی میزبانی میں عہدیداروں اور دیگر ذمہ داران کے اعزاز میں پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا جس میں حاجی امداد حسین ، شیخ امتیاز ، نعیم الحق ، عظمیٰ کاردار، طاہر رشید چوہدری ، طارق حمید ، ملک عثمان حمزہ ، عاطف چوہدری،وقاص اسلم ، اویس یونس، میاں اویس انجم، حارث بھنڈارا ، رخسانہ نوید ، رافیہ کمال ملک طاہر۔چوہدری صدیق۔سمیت دیگر عہدیدار اور تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نامور شخصیات موجود تھیں۔ تقریب کے آغاز میں بانی رکن سلونی بخاری کے انتقال کو بہت بڑا صدمہ قرار دیاگیا، اس کے بعد سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا اور سانحہ سقوط ڈھاکہ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور ولید اقبال نے کہا کہ چوبیس دسمبر کو قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے شان دار کنونشن کا انعقاد نوجوان نسل کیلئے اہم پیغام اور گائیڈ لائن ہوگا، ہم پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان دیکھنا چاہتے تھے۔ ہم ہی اس وطن کے معمار اور حقیقی وارث ہیں۔ جن لوگوں نے آج تک جمہوریت کے نام پر حکومت کی انہوں نے ملک و قوم کیساتھ ظلم کیا لیکن تحریک انصاف اب وہ معاملات چلنے نہیں دے گی اور عوام اور آئین کی بالادستی کیلئے مسلسل کوشاں رہے گی۔
ولید