ملتان جلسے سے ثابت ہو گیا پیپلز پارٹی مقبول ترین جماعت ہے،مہرین

ملتان جلسے سے ثابت ہو گیا پیپلز پارٹی مقبول ترین جماعت ہے،مہرین

  



لاہور( پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ملتان میں کامیاب جلسے نے ثابت کردیا پیپلزپارٹی ہی ملک کی مقبول جماعت ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کاکئی سالوں سے استحصال ہورہا ہے وہاں کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور دس سالوں سے اقتدار میں رہنے والوں نے وہاں کے عوام کے لئے کچھ نہیں کی ،ملتان میں عوام نے جوش وجذبہ سے پیپلزپارٹی کے جلسہ میں شرکت کی،انہوں نے کہاکہ،پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر شفاف احتساب شروع کرے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی

مہرین

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...