خطیررقم خرچ کرنے کے باوجود سکولوں کی سیکیورٹی انتہائی ناقص ہے،سعدیہ

خطیررقم خرچ کرنے کے باوجود سکولوں کی سیکیورٹی انتہائی ناقص ہے،سعدیہ

  



لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت نے دہشت گردی کے ایشو کو فوج پر چھوڑ کر خود کو بری الذمہ قرار دے رکھا ہے اور حکومت اپنے حصے کا کام سرانجام نہیں دے رہی نیشنل ایکشن پلان پارلیمانی جماعتوں کے دیئے ہوئے مینڈیٹ کو بھلا کر صرف شریف خاندان کی نوکری کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سکولوں کو خطرات لاحق ہیں جس سے والدین میں تشویش پائی جاتی ہے۔ پنجاب میں سرکاری اداروں پر خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود اٹھاون فیصد سکولوں کی سیکورٹی انتہائی ناقص ہے نوے فیصد اداروں میں واک تھرو گیٹ ہی موجود نہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کیا جانے والا 20 نکاتی ایس او پیز ابھی تک کسی بھی سرکاری ادارے میں نافذ نہیں ہو سکا۔

سعدیہ

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...