بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کا اعلان قابل مذمت ہے،علامہ ممتاز

بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کا اعلان قابل مذمت ہے،علامہ ممتاز

  



لاہور(پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمدممتاز اعوان و دیگر راہنما مولانا شیخ نعیم بادشاہ،مفتی عاشق حسین،حافظ شعیب الرحمن،مولانا حنیف حقانی، ڈاکٹر شاہد نصیر اور عمر ممتاز اعوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیااورکہا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے اعلان سے دنیا کی ایک چوتھائی قوم دو ارب مسلمانوں کے جذبات سخت مجروح ہوئے دنیا بیت القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرے اور اقوام متحدہ و سلامتی کونسل امریکی صدر کے غیر قانونی فیصلہ کو مسترد کردیں۔نیز انہوں نے57مسلم ممالک کے حکمرانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ متحد ہوکراس امریکی ناجائز فیصلے کیخلاف نہ صرف اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں بلکہ وہ امریکہ کا مکمل ،سفارتی ،سیاسی و اقتصادی بائیکاٹ کا اعلان کریں اور فلسطینیوں پر اسرائیل کے بے پناہ مظالم کو عالمی عدالت میں اٹھائیں۔

علامہ ممتاز

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...