ناکام حکومت کی توجہ صر ف کمیشن والے منصوبوں پرہے،افنان صادق بٹ

ناکام حکومت کی توجہ صر ف کمیشن والے منصوبوں پرہے،افنان صادق بٹ

  



لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیزدکھائی نہیں دے رہی،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت پوری کابینہ نااہل خاندان کی کرپشن کا دفاع کرنے میں لگی ہے اورعوام بیچارے بجلی،گیس،صاف پانی کوترس رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افنان صادق بٹ نے کہا کہ ناکام حکومت کی توجہ صرف کمیشن والے منصوبوں پرہے انہیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں وہ بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب،خیبرپختونخوا،بلوچستان کی مایوس عوام بلاول بھٹوکی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ انہیں پتا ہے ملکی مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی حل کرسکتی ہے ،بلاول بھٹو انہیں مایوس نہیں کریں گے ۔ملک کا آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹوہوگا،پیپلزپارٹی کیخلاف جھوٹا پروپگنڈا کرنے والے آئندہ الیکشن میں منہ دیکھتے رہ جائیں گے پورے ملک میں کامیابی حاصل کرکے ثابت کریں گے ۔

افنان

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...