اورنج لاین میٹرو ٹرین عوام کے لئے تحفہ ہے،ڈاکٹر زمرد یاسمین

اورنج لاین میٹرو ٹرین عوام کے لئے تحفہ ہے،ڈاکٹر زمرد یاسمین

  



  • لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمردیا سمین رانا نے کہا ہے کہ میٹروٹرین آپ کے لئے عوام کے لئے تحفہ ہے ۔چین نے اس منصوبے کے لئے 20برس کیلئے آسان شرائط پر قرضہ دیاہے اور پہلے 7برس کوئی قسط کی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی ۔ ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک 27کلو میٹر طویل روٹ پر پہلے اڑھائی لاکھ مسافر سفر کریں گے پھر ان کی تعداد پانچ لاکھ تک بڑھ جائے گی، اس پر سفر کرنے والوں کو دھکم پیل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔کوئی بد تمیزی نہیں کرے گا ،حادثے کا اندیشہ نہیں ہوگا ۔مسافر وقت پر منزل مقصود پر پہنچیں گے ۔ والدین کو گھر واپسی تک اپنے بچوں کی فکر نہیں ہوگی ۔برطانیہ میں اس طرح کا منصوبہ آج سے175برس قبل مکمل ہو چکاہے جبکہ پاکستان میں 70سال بعد شروع ہوا ہے۔ہمارے ناقدین اور سیاسی مخالفین اس قوم کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹوں کے آرام دہ اور باکفایت سفر کو کھوٹا کرنا چاہتے ہیں ۔

    زمرد

مزید : میٹروپولیٹن 1