قوم سپریم کورٹ سمیت تمام اداروں کے ساتھ ہے،چودھری سرور

قوم سپریم کورٹ سمیت تمام اداروں کے ساتھ ہے،چودھری سرور

  



لاہور( نمائندہ پاکستان) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اداروں کو دھمکیوں سے کر پٹ عناصر خود کو احتساب سے نہیں بچاسکتے‘پوری قوم سپر یم کورٹ سمیت تمام قومی اداروں کیساتھ ہیں ملک میں احتساب کی سپیڈ میں کمی نہیں اضافے کی ضرورت ہے کیونکہ کر پٹ عناصر ہی تمام ملکی مسائل کے ذمہ دار ہیں ‘عمران خان پاکستان کے مقبول ترین سیاسی لیڈر ہیں آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان وزیر اعظم ہوں گے ‘پارٹی کی رکنیت سازی سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور آئندہ عام انتخابات کارکنان بہتر انداز میں مہم چلائیں گے‘کوئٹہ چرچ میں ہونیوالی دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے ہم جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شر یک ہیں ۔اتوار کے روز لاہور کینٹ میں نشاط کالونی میں تحر یک انصاف کے رکن زبیر نیازی اور زین شیخ کی جانب سے لگائے جانیوالے پارٹی ممبر شپ کیمپ کے افتتاح کے موقعہ پر کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف کے کارکنوں کو ہی نہیں پاکستانی عوام کو بھی عمران خان جیسے صادق اور امین لیڈر عمران خان پر فخر ہے اور اب اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان ہی پاکستان کے وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں اور کارکنان تیاریاں کر لیں آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی۔

چودھری سرور

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...