تحریک انصاف نے ناکام جلسوں کے ریکارڈ قائم کئے،آزاد تبسم

تحریک انصاف نے ناکام جلسوں کے ریکارڈ قائم کئے،آزاد تبسم

  



لاہور( پ ر) مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ اوکاڑہ میں بھی عمران خان ناکام ہوئے ، تحریک انصاف نے ناکام جلسے منعقد کرکے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں ، عمران خان خالی کرسیوں سے خطاب کرکے خوش ہوتے ہیں ، پنجاب میں تو عوام تحریک انصاف پر مسلسل عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ الزام تراشی اورافراتفری کی منفی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کے سفر کو دیانت اورامانت کے ساتھ آگے بڑھایا گیاہے اور رکاوٹوں و مشکلات کے باوجودترقیاتی منصوبے اوربجلی کے پراجیکٹس رفتار اور معیار سے مکمل کیے گئے ہیں جس کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ۔ شکست خوردہ عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے پروگراموں میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور عمران خان کے د ھرنے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف ناپاک سازش تھی۔دھرنوں کا دھڑن تختہ ہوا تو لاک ڈاؤن کے ذریعے نئی سازش تیار کی گئی۔ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے دھرنوں کی طرح لاک ڈاؤن بھی ناکام رہا۔

آزاد

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...