امیر امیر تر ہورہا ہے اور غریبوں کا چولہا ٹھنڈا پڑا ہے ، نشاء بھٹی

امیر امیر تر ہورہا ہے اور غریبوں کا چولہا ٹھنڈا پڑا ہے ، نشاء بھٹی
 امیر امیر تر ہورہا ہے اور غریبوں کا چولہا ٹھنڈا پڑا ہے ، نشاء بھٹی

  



لاہور ( فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرنشاء بھٹی نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے بعد پاکستان کو کوئی مخلص لیڈر نہیں ملا جو بھی آیا کھایا پیا ،مال بنایا اور چلا گیا ،پچھلے ستر سالوں سے پاکستانی قوم کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے ،اسلام کے نام سے بننے والے پاکستان میں لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ،امیر سے امیر تر ہوتا جارہا ہے اور غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں ، کبھی لوڈ شیڈنگ کا عذاب اورکبھی گیس کی بندش نے عوام کا جینا دوبر کررکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کا قومی کھیل دھرنا بن چکا ہے ،کلرک ، ڈاکٹر ، وکلاء ، کسان ، اساتذہ ، دینی و سیاسی جماعتیں دھرنے کے نام پر لوگوں کو ذلیل وخوار کرتے ہیں اور پھر دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کے خیر خواہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر مجھے وزیراعظم بننے کا موقع ملا تو میں ملک ایسا نظام رائج کردوں گی۔

کہ زکوۃ دینے والے ہوں گے مگر زکوۃ لینے والا کوئی نہیں ہوگا ۔ نشاء بھٹی نے کہا کہ ایک اسلامی ریاست کو اسی بنیادوں پر استوار ہونا چاہیے جس کے بارے میں اسلام میں حکم ہے ۔ہم نے بہت سارے حکمرانوں کو ووٹ دیکر آزما لیا ہے اب صرف عوام کی حکومت ہونی چاہیے اور جہاں ان کو ان کے تمام بنیادی حقوق میسر ہوں ۔

مزید : کلچر