سیاستدانوں نے سقوط ڈھاکہ سے کوئی سبق نہیں سیکھا،عبدالوحید روپڑی

سیاستدانوں نے سقوط ڈھاکہ سے کوئی سبق نہیں سیکھا،عبدالوحید روپڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ پاکستان)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ حکمران سیاستدانوں نے سقوط ڈھاکہ سے کوئی سبق نہیں سیکھا ،ملک ایک بار پھربد ترین دور سے گزر رہاہے، اقوام عالم میں اس وقت بھارتی پروپیگنڈہ انتہائی کامیابی سے کام کررہا ہے جبکہ ہمارے سفیر بیرون ملک صرف عیاشی کررہے ہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ حکمران اندرونی و بیرونی طور پر ملک کو نقصان پہنچانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، غلبہ حق کے لئے میدان عمل میں نکلنا ہو گا وگرنہ طا قت اگر ظالموں کے ہاتھ میں رہی تو نا حق خون بہے گا،کر پشن بڑھے گی اور ملک مزید تبا ہی کی دلدل میں پھنس جا ئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سقوط ڈھاکہ کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام کی پوری عمارت اس عقیدہ پر کھڑی ہے۔
عبدالوحید روپڑی