تحریک انصاف مضبوط جمہوری نظام کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی،مراد راس

تحریک انصاف مضبوط جمہوری نظام کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی،مراد راس

  



لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مضبوط جمہوری نظام اور عوام کو معاشی انصاف کی فراہمی تک جد وجہد جاری رکھے گی جو سیاسی جماعتیں اصول و اقدار جن کے نتیجے میں پاکستان قائم ہوا کو ساتھ لیکر نہیں چلیں گی اُن کا حال مسلم لیگ ن کی طرح ہو گا۔ میاں نواز شریف اقتدار کی ہوس میں اداروں کے ساتھ محاز آرائی کر رہے ہیں ملکی مفادات سے اُن کو کوئی سروکار نہیں۔ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کے مفادات کی جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی انہیں اصولوں پر عمل پیرا رہے گی۔ تحریک انصاف ملک میں عملی جمہوریت کی خواہاں ہے مسلم لیگ ن غیر جمہوری طرز عمل رکھتی ہے۔

مراد راس

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...