حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے،عزیز الرحمن چن

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کر رکھا جس سے غریب آدمی کا جینا محال ہو چکا ہے ن لیگ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سالوں میں ن لیگ کی نااہل حکومت ملک کو بحرانوں دلدل سے نہیں نکال سکی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے سارے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ آدھے لاہور سے گیس غائب ہو چکی ہے جو لاہور کو پیرس بنانے والے کے منہ پر طمانچہ ہے۔ کچھ دنوں پہلے حکومت کی طرف سے بجلی کی لوڈشیدنگ ختم کرنے کی نوید سنائی گئی تھی جس کے بعد لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے سردی کے موسم میں بھی لوڈشیڈنگ سے آنے والی گرمیوں میں اس بحران کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1