کوالٹی کنٹرول بورد جعلی ادویات کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کریں : عمران نذیر

کوالٹی کنٹرول بورد جعلی ادویات کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کریں : عمران ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈز صوبے سے جعلی و غیر معیاری ادویات کا دھندہ ختم کرنے کیلئے اپنا کردار موثر طریقہ سے ادا کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ عوام کو معیاری اور خالص ادویات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی انہو ں نے یہ بات تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈز(DQCBs) کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ ونگ محمد سہیل ، چیف ڈرگ کنٹرولر ،تمام اضلاع کے سیکرٹری ڈی کیو سی بی کے علاوہ اظہر سلیمی ، اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈز کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا ۔ خواجہ عمران نذیر نے ہدایت کی کہ سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈزادویات کے کیسز زیر التواء نہ رکھیں اور تمام کیسز پر جلد از جلد فیصلے کئے جائیں۔ وزیر صحت نے مزید کہاکہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈزصوبے کی سطح پر کیسز کو بلاتاخیر پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کریں تاکہ کیسز پر جلد فیصلے کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیں ۔ خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ تمام ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈزو ڈرگ انسپکٹرز اور ڈرگ ونگ کے افسران جعلی و غیر معیار ی ادویات کے خاتمہ کے لئے قومی جذبہ کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں ۔

عمران نذیر

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...