حکومت کی جانب سے نظر انداز کرنے پر فنکار مطالبات کے حق میں سڑکوں پر

حکومت کی جانب سے نظر انداز کرنے پر فنکار مطالبات کے حق میں سڑکوں پر
 حکومت کی جانب سے نظر انداز کرنے پر فنکار مطالبات کے حق میں سڑکوں پر

  



لاہور(فلم رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے نظر انداز کرنے پر فنکار مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آگئے۔سنگرز ایسوسی ایشن کی کال پر گلوکار انور رفیع،ترنم ناز،ابرار لودھی اور عنایت عابد سمیت بہت سے افراد نے لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کے ان کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں۔ فنکاروں نے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔اس موقع پر انور رفیع نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے فنکاروں کو چھ ماہ سے امدادی چیک نہیں دئیے جارہے جس کی وجہ سے گھروں چولہے بند ہوچکے ہیں۔صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکاروں کے ساتھ یہ سلوک ناقابل برداشت ہے۔

مزید : کلچر


loading...