سچ بولنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں،حنا فرید

سچ بولنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں،حنا فرید
 سچ بولنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں،حنا فرید

  



لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ حنا فریدنے کہا ہے کہ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگوں کی آمد سے ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ہر طرح کے گانے شوق سے گاتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہمیشہ عزت پاتے ہیں ، خدانے انسان کو اچھے مقصد کے لئے دنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم خدا کے احکامات کے مطابق زندگی گزار سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ عام زندگی میں سادہ طبیعت کی مالک ہوں ، کم بولتی ہوں اور سچ بولنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں ۔

حنا فرید نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ۔

مزید : کلچر


loading...