معروف پشتو گلوکارہ ’معشوق سلطان ‘ کی پہلی برسی آج منائی جائے گی

معروف پشتو گلوکارہ ’معشوق سلطان ‘ کی پہلی برسی آج منائی جائے گی

  



لاہور (فلم رپورٹر)صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کی حامل معروف پشتو گلوکارہ ’معشوق سلطان ‘ کی پہلی برسی آج منائی جائے گی۔ علاقائی موسیقی سے شہرت پانے والی معشوق سلطان گزشتہ کئی عرصے سے ہپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا اور علیل تھیں،انہوں نے پشتو فوک موسیقی میں نام پیدا کیا، لوک گلوکارہ 1962 میں ریڈیو پاکستان اور پھرپی ٹی وی پر بھی اپنی آواز کا جادو جگاتی رہیں۔معشوق سلطان نے 40 سال تک پشتو موسیقی پرحکمرانی کی اور درجنوں قومی اوربین الاقوامی ایوارڈزحاصل کئے، حکومت پاکستان نے بھی ان کی فنی خدمات کے اعتراف پر انہیں1996 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیاتھا۔

مزید : کلچر


loading...