مسلم لیگ(ن) کا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے،مہر واجد عظیم

مسلم لیگ(ن) کا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے،مہر واجد عظیم

  



لاہور (نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر مہر واجد عظیم نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے ، لوٹ مار کی کمائی ہڑپ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے والی، نواز شریف کی نااہلی کے بعد سیاسی یتیم پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں رہا،آئندہ انتخابات میں خودساختہ مقبولیت کا رہا سہا پول کھل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی کامیابی کو اب کوئی نہیں روک سکتا ، عوام صرف تحریک انصاف کے ساتھ ہے ۔

مہر واجد

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...