بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں،زبیر ظہیر

بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں،زبیر ظہیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ پاکستان)کوئٹہ چرچ پر دہشتگردانہ حملہ کیخلاف اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کا ہنگامی اجلاس ہیڈ آفس فردوس مارکیٹ گلبرگ لاہور میں سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اتحاد میں شامل سیاسی و مذہبی جماعتوں کے عہدیداروں و اہم اراکین نے شرکت کی ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوری اتحاد کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کوئٹہ زرغون روڈ پر واقع عیسائی چرچ پر دہشتگردانہ حملے اور اسکے نتیجہ میں 10افراد کی المناک ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم اور سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک دشمنوں کی کارستانی قرار دیا اور کہا کہ بزدل دہشتگردوں نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جو انکی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ دہشتگرد اپنی ان بزدلانہ کارروائیوں سے ملک و قوم کے حوصلے ہرگز پست نہیں کرسکتے پوری پاکستانی عوام وطن کے دفاع و بقاء اور امن و سلامتی کیلئے متحد ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امن وسلامتی کے دشمن دہشتگردوں کو سختی سے کچل دے۔ انہوں نے اس المناک سانحہ میں جاں بحق ہونیوالے مسیحی بھائیوں کے اہل خانہ سے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جاں بحق ہونیوالوں کے ورثاء کو مالی امداد فراہم کرے اور زخمیوں کے علاج و معالجہ کیلئے خصوصی طور پر اقدامات اٹھائے جو اسکا فرض منصبی ہے۔
زبیر ظہیر