حوثیوں پر روک کیلئے وسیع سیاسی اتحاد کے لیے کوشاں ہیں ،یمنی وزیر خارجہ

حوثیوں پر روک کیلئے وسیع سیاسی اتحاد کے لیے کوشاں ہیں ،یمنی وزیر خارجہ

  



صنعاء ( آئی این پی )یمن کے وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے کہا ہے کہ آئینی حکومت حوثی ملیشیا پر روک لگانے کے لیے ایک وسیع سیاسی اتحاد تشکیل دینے کے واسطے کوشش کر رہی ہے،ادھر زمینی طور پر حوثی باغیوں کو یمن میں پے در پے نقصانات کا سامنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی کا کہنا ہے کہ آئینی حکومت حوثی ملیشیا پر روک لگانے کے لیے ایک وسیع سیاسی اتحاد تشکیل دینے کے واسطے کوشش کر رہی ہے۔ گزشتہ سات روز کے دوران صنعا اور باغیوں کے زیر قبضہ دیگر صوبوں میں یمنی فوج کے ساتھ مقابلوں میں حوثیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 1175 تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ درجنوں باغیوں کو قیدی بنا لیا گیا۔دوسری جانب سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کے مطابق یمنی فوج نے شبوہ کے محاذ پر بڑی پیش قدمی کو یقینی بنایا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق یمنی فوج بیحان گورنری اور وادی خِر کی جانب آگے بڑھ رہی ہے۔

مزید : عالمی منظر