امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، انڈونیشی علما کا مطالبہ

امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، انڈونیشی علما کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ (آئی این پی) انڈونیشی علما نے امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں نکالی گئی ایک بڑی ریلی میں مذہبی علما نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ انڈونیشی علما کونسل کے اعلی ترین رہنما انور عباس نے ملکی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس وقت تک امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، جب تک صدر ٹرمپ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اپنا فیصلہ منسوخ نہیں کرتے۔ ریلی کے شرکا ایسے بینرز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر فلسطین کے لیے انڈونیشیا متحد ہے اور فلسطین کو محفوظ بنایا جائے جیسے نعرے لکھے تھے۔ ریلی کے ہزاروں شرکا میں بہت سی خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

مزید :

عالمی منظر -