مراکش میں پیدل چلنے والے راہ گیر کوقوانین کی خلاف ورزی پر جْرمانہ

مراکش میں پیدل چلنے والے راہ گیر کوقوانین کی خلاف ورزی پر جْرمانہ

  



رباط(این این آئی)مراکش میں پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پیدل افراد پر مالی جرمانے لاگو کرنے کے منصوبے نے سوشل میڈیا پر بڑا تنازع پیدا کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں پولیس اہل کاروں کی جانب سے اْن شہریوں کے خلاف 25 درہم مالیت کا چالان کاٹا جا رہا ہے جو سڑک عبور کرتے ہوئے پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص گزرگاہوں کا احترام نہیں کرتے ، اس اقدام پر راہ گیر حیران رہ گئے ہیں۔پولیس کے اس نئے اقدام پر عوام کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض لوگوں نے اس منصوبے کو سراہتے ہوئے خیال ظاہر کیا ہے کہ اس سے ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو گی جن میں ہر سال ہزاروں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ دوسری جانب بعض شہریوں کے نزدیک یہ قانون اسی صورت میں لاگو ہو سکتا ہے جب راہ گیروں کے محفوظ طریقے سے سڑک عبور کرنے کے مناسب انتظامات کیے جائیں۔

مزید : عالمی منظر