بھارت میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے پانچ سال مکمل،ہزاروں افرادکا مظاہرہ

بھارت میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے پانچ سال مکمل،ہزاروں افرادکا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(این این آئی)بھارتی دارالحکومت دہلی میں میڈیکل کی ایک 23 سالہ طالبہ پر اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعہ کے پانچ سال بعد دہلی سمیت ملک کے کئی شہروں میں خواتین کے خلاف تشدد کے لیے کام کرنے والے گروپ اور کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے عوامی مقامات پر خواتین کے تحفظ کی ضرورت کو اجاگر کیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق میٹ دی سلیپ نامی تحریک سے تعلق رکھنے والی خواتین نے مختلف شہروں کے پارکوں میں کچھ دیر کے لیے سونے کا مظاہرہ کیا ، جس کا مقصد یہ باور کرانا تھا کہ خواتین کو اس وقت تحفظ کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جب وہ بہت کمزور ہوتی ہیں اور مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتیں۔
اجتماعی جنسی زیادتی کا ہدف بننے والی میڈیکل کی طالبہ پر چلتی بس پر چھ افراد نے اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ دسمبر 2012 میں اپنے ایک مرد دوست کے ساتھ بس میں سفر کر رہی تھی۔وہ بعد ازاں اس حملے کے دوران نازک اعضا پر لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -