دشام ، بشار کی فوج جنگ بندی کے باوجود اِدلب صوبے میں داخل

دشام ، بشار کی فوج جنگ بندی کے باوجود اِدلب صوبے میں داخل

  



مشق(آئی این پی )شام میں صدر بشار کی فوج ملک کے شمال مغربی صوبے اِدلب کے بعض حصوں میں داخل ہو گئی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق شام میں صدر بشار کی فوج ملک کے شمال مغربی صوبے اِدلب کے بعض حصوں میں داخل ہو گئی۔اس سے قبل کئی ہفتوں سے شامی حکومت کی فوج اور اس کے ساتھ حلیف فورسز حماہ صوبے سے مسلسل طور پر اِدلب کی سمت حملے کر رہی تھیں۔بشار کی فوج نے ہیۂ تحریر الشام تنظیم کے زیر کنٹرول دیہاتوں پر قبضہ کر لیا۔شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد کے مطابق شامی حکومت کی فوج نے شدید لڑائی اور فضائی حملوں کے بعد تل الخنازیر نامی گاں پر قبضہ کر لیا۔القاعدہ سے تعلق رکھنے والی تنظیم ہیۂ تحریر الشام اِدلب صوبے کے وسیع علاقے پر کنٹرول رکھتی ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل روس ، ایران اور ترکی کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے تحت اِدلب صوبے میں جنگ بندی کا اعلان کیا جا چکا تھا۔

مزید : عالمی منظر