آسٹریلیا میں میزائل کے پرزے بیچنے والا شمالی کوریا کا ایجنٹ گرفتار

آسٹریلیا میں میزائل کے پرزے بیچنے والا شمالی کوریا کا ایجنٹ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(این این آئی)آسٹریلیا کی وفاقی پولیس (اے ایف پی) نے بتایا ہے سڈنی میں ایک شخص کو شمالی کوریا کے لیے مبینہ مالی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔59 سالہ چان ہان چوئی پر شمالی کوریا سے غیرقانونی برآمدات کے لیے ثالثی کرنے اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار کے بارے میں بات کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے کہاکہ انھوں نے اقوام متحدہ اور آسٹریلیا دونوں کی پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ چان آسٹریلیا میں گذشتہ 30 سال سے بھی زیادہ عرصے سے مقیم ہیں۔ ان کے خلاف یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے۔پہلی بار کسی شخص کو ملک میں سنہ 1995 کے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار کی روک تھام کے قانون کے تحت ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ چان ہان چوئی کے 'شمالی کوریا کے اعلیٰ اہلکاروں کے ساتھ رابطے' کے شواہد ہیں۔
انھوں نے الزام لگایا کہ چان ہان چوئی نے شمالی کوریا کے اسلحے کے پروگرام کی خدمات کی ’بروکرنگ‘ کی ہے جس میں غیر ممالک میں بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کی ماہرانہ خدامات کی فروخت بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق یہ سب شمالی کوریا کی حکومت کے لیے آمدن پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔بہر حال پولیس نے کہا کہ ان کے کام سے آسٹریلیا کے باشندوں کو کوئی 'براہ راست خطرہ' نہیں کیونکہ وہ اس کے کام کا تعلق دوسرے ممالک سے ہے۔اے ایف پی کے نائب کمیشنر نیل گوگھن نے کہاکہ یہ الزامات خبردار کرنے والے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -