فلپائن میں کائی ٹک طوفان نے تباہی مچادی، 26افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

فلپائن میں کائی ٹک طوفان نے تباہی مچادی، 26افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

  



منیلا(آئی این پی)فلپائن میں کائی ٹک طوفان نے تبائی مچا دی جس کے نتیجے میں 26افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 23افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ،حکام نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن میں طوفان ٹکرانے کے باعث تیز ہواؤں اور بارشوں نے ہر طرف تباہی مچادی ہے۔ جزیرہ بلیران میں لینڈ سلایڈگ سے 26 افراد ہلاک ہوگئیجبکہ 23افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔ فلپائن میں طوفان کائی ٹک ٹکرا گیا ۔ طوفان اپنے ساتھ ہر طرف بڑے پیمانے پر تباہی لے کر آیا۔ تیز بارشوں سے ہر طرف پانی کھڑا ہوگیا،جبکہ لوگوں کے گھروں تک پہنچ گیا۔حکام کے مطابق جزیرہ بلیران کے چار مختلف علاقوں میں لینڈ سلایڈنگ کے حادثات سے26 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔حکام نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔امدادی حکام کے مطابق جزیرہ کے 4 مختلف علاقوں سے لاشیں نکالی گئی ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...