اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتما م دو روزہ تربیت گاہ کا انعقاد
لاہور(خبرنگار) اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتما م دو روزہ تربیت گاہ کا انعقاد کیا گیا جس کے پہلے روز امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد ، سابق ایم این اے حافظ سلمان بٹ، ڈائیریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز سمیت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ ادریس نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ذکراللہ مجاہد ، حافظ سلمان بٹ اورحافظ ادریس نے کہا کہ جمعیت کے سابقین ابھی تک بنگلا دیش میں پاکستان سے محبت کے جرم میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے رہیں۔
جس پر تمام پاکستانی سیاستدانوں کی خاموشی تشویشناک ہے۔ اس موقع پر لاہور جمعیت کی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور جبران بٹ نے کہا کہ سقوطِ ڈھاکہ اور اے پی ایس تاریخ کے دردناک سانحات ہیں ۔ انہوں نے مزید کہنا تھاکہ بنگلادیش میںآج بھی پاکستان سے محبت کے جرم میں جمعیت کے سابقین کو پھانسیاں دی جارہی ہیں۔اس موقع پر آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اے پی ایس پشاور کے شہدا نے قوم کو اتحاد کا سبق دیا ہے۔