ہمیں تزکیہ نفس کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے، ڈاکٹر اسلم صدیقی

ہمیں تزکیہ نفس کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے، ڈاکٹر اسلم صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے ، ہمیں تزکیہ نفس کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ خواہشات نفس کو توڑنے اور اس کو دور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بے حیائی گندگی سے بچنا چاہیے۔ صرف اللہ سے لگاؤ لگانا چاہئے۔ نماز اور زکواۃ کی ادائیگی کی پابندی کرنی چاہئے۔ وعدے کی پاسداری کرنی چاہئے۔ اللہ کے راستے پر خرچ کرنے کی عادت اپنانی چاہئے جو لوگ اس پر عمل کرتے ہیں یہی تقوی والے ہیں غصہ کو ہر حالت میں پی جانا چاہئے لوگوں کو معاف کر دینا ہی بہتر ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ معاف کرنے والوں کو بے حد پسند فرماتا ہے۔
اپنی غلطی کو دور کرنے کی کوش کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے راستے پر معافی مانگنے پر دیر نہیں کرنی چاہئے۔ ہر زیادہ یا تھوڑا مل جائے۔ تو ہر لمحہ ہر گھڑی اپنے رب کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے۔ یہی تقویٰ کی صفت ہے۔