سیاسی عناصر نے دھرنوں کے ذریعے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، شفقت پاندہ

سیاسی عناصر نے دھرنوں کے ذریعے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، شفقت پاندہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے شکایت سیل و پی پی153کے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور امیدوار شفقت محمود پاندہ نے کہا ہے کہ ماضی میں منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور یہ عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبوں کو مکمل ہوتا دیکھ کر پریشان ہیں کیونکہ آج قومی خزانے کی پائی پائی امانت سمجھ کر ترقیاتی منصوبوں پر صرف کی جا رہی ہے۔

ایک طرف شفافیت، محنت، دیانت، امانت اور خدمت کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف افراتفری، لوٹ مار اور دشنام طرازی اورانتشار کی سیاست ہے،ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے آج سی پیک بنانے کے جھوٹے دعویدار بن بیٹھے ہیں۔
وسائل کی لوٹ مار اور دھرنوں کی آڑ میں پاکستان کی معیشت کیساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقہ پی پی153میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے وران کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی قسمت کے ساتھ سفاک کھیل کھیلنے والے کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، ان عناصر نے عوام کے مسائل میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ‘ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے اور ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔