سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام "اپنے کرایہ دار کو جانئیے "کے اعنوان سے فورم
لاہور(پ ر )سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مقامی ہو ٹل میں "اپنے کرایہ دار کو جانئیے فورم "سمینار زیر صدارت ایگزیکٹیو ڈائریکٹرسنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن زاہد اسلام منعقدہوا ہے ۔جس میں سیاسی ،سماجی،مذہبی ،طلبہ،تاجر،وکلاء اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی ،قانون"عارضی رہائش پذیر افراد کی معلومات پنجاب 2015 " کی آگاہی پر مبنی پراجیکٹ ’’اپنے کرایہ دار کو جانو‘‘ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاہد اسلام، ڈپٹی میئر راؤ شہاب الدین ،کنول لیاقت ایڈووکیٹ،آمنہ الفت ،ساجد علی ایڈووکیٹ،شہزاد حیدر نے کہا کہ جمہوری ادوار میں عوام کے بہترین مفاد اور ملکی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے موثر قانون سازی اور عمل درآمد نہایت ضروری ہے ۔جس کے نتیجے میں ہی پرامن معاشرہ تشکیل پائے گا۔
موجودہ حکومت نے ملک سے انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے موثر اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی طرف سے منظور کردہ مذکورہ ایکٹ پر اس کی روح کیمطابق عمل کرنے سے ہی شرپسندعناصر قانون کے شکنجے میں آسکتے ہیں جس سے امن وامان کی صورت حال مزید بہتر ہوگی،لاہور میں جہاں روزگار کے مواقع دوسرے شہروں کی نسبت زیادہ ہیں وہیں بڑے تعلیمی ادارے ،بڑے صحت کے مراکز کے علاوہ دیگر معاشرتی سہولیات زیادہ ہیں جس وجہ سے دیگر شہروں سے آبادی کا بہاؤ بہت زیادہ ہے۔دوسرے شہروں سے آنے والے خاندان،طلبہ، سرکاری و غیرسرکاری ملازمین،کاروباری افراداوغیرہ اکثر کرائے کے مکانات یا ہاسٹلز،ہوٹلز میں عارضی بنیادوں پر سکونت اختیار کرتے ہیں۔اس صورتحال میں اس قانون کی اہمیت و عملدرآمد کی ضرورت اور بڑھ جاتی ہے۔زاہد اسلام یگزیکٹو ڈائریکٹر نے اظہارِ خیال میں کہا کہ انسانی و معاشرتی ترقی کا عمل صدیوں پر مبنی سفر کا متقاضی ہوتا ہے یہ سفر بعض اوقات حالات و واقعات کیوجہ سے کبھی بہت سست، کبھی دھیما، کبھی تیز اور کبھی بہت تیز رواں رہتا ہے۔ پروجیکٹ کی تکمیل پر یہ دعویٰ تو ہرگزنہیں کیا جا سکتا کہ اس کے اثرات کے طور پر "سب اچھا"ہو گیا ہے تا ہم یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ پیش رفت کا آغاز درست سمت میں ہوا ہے۔ منصوبے کی مجوزہ سرگرمیوں کی مقداری و معیادی لحاظ سے کامیاب تکمیل حوصلہ آفزا ضرورہے اس پروگرام کے نتیجے میں جامد پانی میں پھینکے پتھرکے بعدپیدا ہونے والی لہروں کی مانند ارتعاش ضرور پیدا کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ،"اپنے کرایہ دار کو جانو" کا بنیادی مقصد شہریوں کو متعلقہ قانون "قانون عارضی رہائش پذیر افراد کی معلومات پنجاب 2015ء" بارے آسان فہم معلومات کی فراہمی تھا اور اسٹیک ہولڈرز کو اس قانون کی اہمیت، ضرورت و افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں عملدرآمد کیلئے متحرک کرنے کے لئے اس قانون کا ترجمہ عام فہم انداز میں ایک پمفلٹ کی شکل میں شائع کرنے کے ساتھ ساتھ عمومی معلومات پر مبنی پوسٹر اور اسٹیکربھی شائع کئے گئے جنہیں اسٹیک ہولڈرز کے دفاتر، ہوٹلز، ہاسٹلز،گیسٹ ہاؤسز و دیگر اہم عوامی مقامات پر چسپاں کیا گیا،جودہ دور میں سیاسی و سماجی تعلیم، شہری و انسانی حقوق و فرائض اور ادارہ جاتی شفافیت پر نظر رکھنا ہرپاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ اس کے لیے سرکاری اداروں کو بھی زیادہ موثر انداز میں متحرک غیرسرکاری اداروں سے مل کر کام کرنا ہوگا۔تقریب کے آخر پر نوجوان رضاکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔