نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد نہ ہونا بہت بڑی بد قسمتی ہے، عاطف چودھری

نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد نہ ہونا بہت بڑی بد قسمتی ہے، عاطف چودھری

  



لاہور( نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عاطف چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے سانحہ کو 3برس گزر جانے کے باوجود نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد نہ ہونا بہت بڑی بد قسمتی ہے اور یہ خود کو تجربہ کار کہلانے والوں کی کھلی ناکامی ہے ،انہوں نے کہا کہ 16دسمبر کے پشاور کے معصوم شہداء پر بدلہ پاک فوج لے رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری انْ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور شہید ہونے والے ننھے طالب علموں کے ورثا کے دکھ میں برابر کا شریک ہے، قوم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولے گی۔

عوام کی بے پنا ہ قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن کا قیام ممکن ہوا ،فوج دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے کوشاں ہے ، پی ٹی آئی دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہونے والے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

اور انکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...