پی ٹی آئی سپورٹس اینڈکلچر فیڈریشن کا تعزیتی اجلاس
لاہور (نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت مرکزی آرگنائزر عمر خیام منعقد ہوا ، اجلاس میں مرحوم سیدہ سلونی بخاری کو پارٹی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ، سید ہ سلونی بخاری پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھی ، خواتین ونگ کو مضبوط اور فعال بنانے میں انکا کلیدی کردا ر تھا ، اجلاس سے عمرخیام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی مرحومہ سیدہ سلونی بخاری کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے۔
سیدہ سلونی بخاری کی خدمات کو پی ٹی آئی کبھی نہیں بھولے گی ، اللہ تعالیٰ مرحومہ کی آخرت کی منزلیں آسان کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اس موقع پر چوہدری عبید الرحمان ، عامر بٹ، ملک فاروق ، محمد انس سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے ۔