نواز شریف کی مدبرانہ قیادت سے اپوزیشن کی سیاست ناکام ہوچکی،چودھری عبدالمجید

نواز شریف کی مدبرانہ قیادت سے اپوزیشن کی سیاست ناکام ہوچکی،چودھری عبدالمجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کوآرڈینیٹر ومسلم لیگ ن لاہور کے مرکزی رہنما چوہدری عبدالمجید چن نمبر دار نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی مدبرانہ قیادت کی وجہ سے اپوزیشن کی سیاست ناکام ہوچکی ہے،چار سال تک اپوزیشن نے غریب عوام کو بیوقوف بنا کر رکھا ہے،میاں نواز شریف کی قیادت میں کے پی کے اور سندھ کو بھی پنجاب جیسا ترقی یافتہ صوبہ بنائیں گے اور وہاں بھی جدید ترین وسائل مہیا کرینگے۔
مسلم لیگ(ن) نعروں کی نہیں بلکہ عملی طور پر عوامی مسائل حل کرنے کی سیاست کرتی ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری اور گو ادر پورٹ منصوبے حکومت کی بڑی کامیابیاں ہیں۔گذشتہ روز پی پی 153 میں کارکنوں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہدنیا کے بڑی بڑے ممالک ان منصوبوں میں شمولیت کے خواہاں ہیں۔تمام میگا پروجیکٹس اپنی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ن لیگ کی حکومت اس سال کے آخر تک اپنی ضرورت کی بجلی پیدا کرنے میں خود کفیل ہو جائے گی۔