کوئٹہ چرچ پر خودکش حملہ کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں، فرخ مون

کوئٹہ چرچ پر خودکش حملہ کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں، فرخ مون

  



لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کوئٹہ چرچ پرہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا اور کہاکہ انسانیت کے دشمنوں نے ایک بار پھرکوئٹہ میں خون کی ہولی کھیلی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناکرثابت کردیا ہے کہ وہ انسان نہیں بلکہ درندے ہیں۔فرخ جاوید مون نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اوریہ کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

دہشت گردی کے ناسورکوختم کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہوجائے ۔تحریک انصاف سمیت پاکستان کا ہر شہری سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے اور ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب بھی دہشتگردی کی واردات ہوتی ہے تو قوم کو قومی ایکشن پلان یاد آتا ہے جسے حکمرانوں نے منظور ہونے کے فوری بعد بھلا دیا تھا، شریف خاندان کی کرپشن کا دفاع کرنے والی حکومت اگر نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عمل کرتی توآج یہ دن دیکھنے نہ پڑتے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے ہر شہری کے قاتل یہ حکمران ہیں ،جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشتگردی کے خاتمہ کی جنگ کو سرے سے ہی سنجیدہ نہیں لیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4