ٹاؤن شپ میں تجاوزات پر شدید احتجاج
لاہور(پ ر) ٹاؤن شپ کی متعد سماجی تنظیموں اور سینکڑوں شہریوں نے ٹاؤن شپ میں ناجائز تجاوزات اور اس جانب متعلقہ حکام کی مسلسل عدم توجہی اور نا اہلی پر شدید احتجاج کیا ہے اور ڈی سی او کمشنر لاہور سے صورت احوال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، اس وقت المدینہ صرافہ بازار ، مین مارکیٹ ، المدینہ روڈ، ابوبکر روڈ، کشمیر روڈ، بلاک نمبر ، 11-16 اور ہار والا بازار تجاوزات کا گڑھ بن چکے ہیں۔
، 40 فٹ سڑک سکڑ کر20 فٹ رہ گئی ہے۔ آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے حتیٰ کہ پیدل تک چلنا مشکل ہے۔ یہاں سینکڑوں ریڑ ھیوں اور پھٹہ والوں کا قبضہ ہے، جنھیں ایل ڈے ای اقبال ٹاؤن انتظامیہ اور مقامی تجاوزات مافیا کی مکمل آشیر حاصل ہے۔ بھتہ وصول کرنے والے نہیں چاہتے کہ تجاوزات ختم ہوں۔ ہر بازار میں دودو تاجر تنظیمیں بن چکی ہیں جن کہ اپنے اپنے مفادات ہیں ، ریڑھیوں کی وجہ سے ٹاؤن شپ میں دھشت گردی اور تخریب کاری کا فوری خدشہ ہے ، ناجائز تجاوزات سے عوام سخت پریشان ہے اور حکمران ذمہ داران بے بس لگتے ہیں ، ہماری استدعا ہے کہ مین مارکیٹ ٹاؤن شپ چوکی میں ایک مستقل اینٹی تجاوزات قائم کیا جائے تاکہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہو سکیں۔