ٹاؤن شپ کی معروفسماجی شخصیت چودھری نذر محمد کے زیر اہتمام محفل میلاد

ٹاؤن شپ کی معروفسماجی شخصیت چودھری نذر محمد کے زیر اہتمام محفل میلاد

  



لاہور(پ ر)ٹاؤن شپ کی معروف سماجی شخصیت چودھری نذر محمد کے زیر اہتمام بلاک نمبر 2سیکٹر اے ٹومیں سالانہ محفل میلاد منائی گئی ،اس موقع پر شہر کے معروف نعت خواں حضرات نے شرکت کی اور گلہائے عقیدت پیش کر کے حاضرین محفل کے قلوب و اذہان کو منور کیا،اس موقع پر چودھری نذر محمد اور خالد گجر ،جاوید گجرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور پاکؐ کا میلاد منانا بہت ثواب کاکام ہے ہر فرد کو ایسی محفل سجانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا،اس موقع پر معروف سماجی رہنماچودھری ثناء اللہ گجر،مقامی تاجر چودھری خالد گجر،چودھری جاوید گجر ، وقاص گجر ،آصف خان اور شمریز خان نے بھی شرکت کی

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...